پٹا[2]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - مردوں کے سر کے دونوں طرف کے لٹکے ہوئے بال، کاکل۔ 'نازنین نے گورا گورا ہاتھ بڑھا کر پٹے پکڑے دو تمانچے مارے۔" ( ١٩٠٢ء، طلسمِ نوخیز جمشیدی، ٥٥٠:٢ )
اشتقاق
سنسکرت میں اسم 'پترکہ' سے ماخوذ 'پَٹّا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٢ء میں 'دیوانِ برق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مردوں کے سر کے دونوں طرف کے لٹکے ہوئے بال، کاکل۔ 'نازنین نے گورا گورا ہاتھ بڑھا کر پٹے پکڑے دو تمانچے مارے۔" ( ١٩٠٢ء، طلسمِ نوخیز جمشیدی، ٥٥٠:٢ )
اصل لفظ: پترکہ
جنس: مذکر